بل بورڈ وومن اِن میوزک ایوارڈ 2016کی رنگارنگ تقریب

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)امریکی شہر نیو یارک میں منعقدہ بل بورڈ وومن اِن میوزیک ایوارڈ 2016کا میلہ میڈونا نے لوٹ لیا ہے۔ تقریب کے آغاز میں ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں نے جلوہ گر ہو کر چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

اس رنگا رنگ ایوارڈ تقریب میں معروف پاپ گلوکاری میڈونا کو وومن آف دی ایئر کی2016 ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ شائینا ٹوئین کو آئیکون ا?ف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیشا اور چارلی کو ٹریل بلیزر کا ایورڈ دیا گیا اور میگن ٹرینر نے چارٹ ٹوپر آنر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔