خوبرو اداکارہ بابرہ شریف نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لیں

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)نٹ گھٹ ادائیں، دلکش سراپہ، یہ ہے اداکارہ بابرہ شریف کا مزاج، ماضی کی خوبرو اداکارہ نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،،، انیس سو تہتر میں پاکستان ٹیلیویڑن کے ڈرامہ کرن کہانی سے انہوں نے کامیابی کی پہلی سیڑھی چڑھی۔بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم انتظار سے فنی سفر کا آغاز کیا۔

فلم انتظار،بھول ،حقیقت اور شمع میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

فلم میرا نام ہے محبت, میں شاندار اداکاری نے بابرہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔بابرہ نے 23سال کے دوران ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان میں پیار کا وعدہ، منزل، تیرے بنا کیا جینا،دامن ،لاجواب،اور یہ زمانہ اور تھا شامل ہیں فلم شبانہ کے لیے بابرہ نگار ایوارڈ کی حقدار ٹہریں۔بابرہ شریف 70 اور 80کی دہائی کی کامیاب ترین اداکارہ مانی جاتی تھیں، انہوں نے اپنے عروج کے دوران ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا، نٹ کھٹ اور دلکش سراپے کی وجہ سے ان کے پرستار اب بھی انہیں نوجوان ہیروئن کے رول میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔