بیتی ہوئی باتوں کو جاگی ہوئی راتوں کو یاد کرنا… اور جی لینا… میں مر جاؤں تو مت رونا

شہزاد رائے کا شہید جنید جمشید کوانکا نغمہ پیش کرکے خراج عقیدت

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

بیتی ہوئی باتوں کو جاگی ہوئی راتوں کو یاد کرنا… اور جی لینا… میں مر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) معروف گلوکار شہزاد رائے نے شہید جنید جمشید کا گانا ’’ مر بھی جاؤں تو مت رونا ‘‘ پیش کرکے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنی جدائی سے ہزاروں دلوں کو اداس کرنے والے جنید جمشید شہید کو ان کے دوست احباب اپنے اپنے انداز سے خراج عقیدت پیش کرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلوکار شہزاد رائے نے بھی اپنے دیرینہ دوست کو ان کا ایک پرانا گانا گا کر خراج عقیدت پیش کیا، جس کے بول آج کے حالات کی عکاسی کرتے ہیں۔گانے کے بول کچھ یوں ہیں ۔ بیتی ہوئی باتوں کو جاگی ہوئی راتوں کو یاد کرنا… اور جی لینا… میں مر جاؤں تو مت رونا… معروف گلوکار شہزاد رائے نے جنید جمشید کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا یہ گانا جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں گایا تھا۔ آج وہ ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن شہزاد رائے نے ان کا گانا گا کر ان کی یادیں تازہ کردیں۔

متعلقہ عنوان :