کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کیساتھ مل جل کر جدو جہد کرنا ہو گی‘ عرفان دولتانہ

(ن) لیگ کی حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیاہے،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پشن کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل جل کر جدو جہد کرنا ہو گی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیاہے۔

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام لگا سکتا ہے۔ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے اورپولیس سمیت تمام تر بھرتیاںصرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پرکی گئیں ہیں اورکوئی بھرتی کے شفاف عمل پر انگلی نہیں اٹھاسکتا۔جو لوگ میرٹ پرآتے ہیں وہی کرپشن سے دور رہتے ہیں اورمیرٹ کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہیں۔میرٹ پر بھرتی ہونے والے ہی کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :