گجوخان میڈیکل کالج کے داخلہ شیڈول کااعلان

اتوار 11 دسمبر 2016 12:30

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجز کی جائنٹ ایڈمشن کمیٹی نے گجوخان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم 17دسمبر تک خیبرمیڈیکل کالج پشاور میں جمع کیے جائیں گے اوپن میرٹ کے داخلہ امیدواروں کے انٹرویوز19اور20دسمبر کو جبکہ سیلف فنانس کے 21اور 22دسمبر کو خیبرمیڈیکل کالج میں ہونگے۔