آئی سی ایم ایس کے زیر اہتمام قرآن ونعت خوانی مقابلہ

اتوار 11 دسمبر 2016 12:30

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)آی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام سکولاور کالج کی سطح پر سالانہ قرأت اور نعت کے مقابلوں میں سکول اور کالج سسٹم کے 31طلبہ نے شرکت کی قرأت اور نعت کے مقابلے میں ججز کے فرائض حاجی عرب خان قاری ‘ اکرام الله‘ محمدندیم اور محمدفواد نے سرانجام دیئے‘ ججز کے فیصلے کے مطابق قرأت میں شاہد خان آئی سی ایم ایس سکول اینڈکالج ورسک روڈ کیمپس نے پہلی صدیق الرحمن خیبرکیمپس نے دوسری اور محمدعثمان خیبرکیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ جبکہ آئی سی ایم ایس کالج سسٹم حیات آباد کیمپس کے اسامہ فیصل نے نعت میں پہلی ‘سید روئیداد شاہ ترناب کیمپس نے دوسری اور خیبرکیمپس کے اطہر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر پرنسپل کرنل ریٹائرڈ وحید الله نے پوزیشن لینے والے طلبہ میں انتظامیہ کی طرف سے نقد انعامات تقسیم کیے۔