پرسٹن یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے سیمینار

اتوار 11 دسمبر 2016 12:30

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں رشوت اس کے اساب وتدارک کے حوالے سے سیمینار منعقد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی محکمہ نیب کے سعدالله تھے‘ انہوں نے کہاکہ رشوت جوکہ ایسی برائی ہے کہ جو نہ صرف فردواحد بلکہ افراد خانہ اور معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے یہ ایسا جرم جو انسان کی صلاحیتوں کو سلب کردیتاہے‘ اور انسان اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے غلط راستے اپناتاہے جس کے اثرات نسل درنسل چلنے لگتے ہیں‘ رشوت کے سلسلے میں پروگرام کے آرگنائزر نے ایک دستاویزی فلم دکھائی جس میں ہر طبقہ کے افراد نے اسے جڑے اکھاڑ نے کے بارے میں بیانات دیئے اس سلسلے میں پرسٹن یونیورسٹی کے طلباء کے مابین ایک تقریری مقابلہ اسی رشوت کے بارے میں منعقد کیاگیا جس میں محمدشاہ زیب طالب علم نے کہاکہ یہ عمل انسان کو مذہب سے دور کرتا رہتاہے جبکہ عبدالله حیات نے اس بیماری کو معاشرتی بیماریوں کی ماں کہا۔