مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے شہر ،گلی ،محلوں کو دولہن کی طرح سجادیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے شہر ،گلی ،محلوں کو دولہن کی طرح سجایا گیا وہاں محکمہ برقیات کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کے جوش و جذبے کو کم کرنے کی گزشتہ رات سے چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بند 14گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی جبکہ شہر میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حکومت آزادکشمیر ،وزیر برقیات لوڈشیڈنگ میں کمی کروانے میں مکمل ناکام ہوکر رہ گئے عوام کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ایک طرف آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں عاشقانے رسول ﷺعوام نے شہر ،گلی ،محلوں اور دیگر مقامات کو دولہن کی طرح سجانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی وہاں محکمہ برقیات نے تمام سجاوٹ پر پانی پھیر دیا شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بصورت جاری ہے جبکہ چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات بجلی 14گھنٹے بعد بحال کی گئی عوام کے احتجاج کے باوجود حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع نہ کرسکی جو کہ سوالیہ نشان بن گیا

متعلقہ عنوان :