نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کر دنیا وآخرت میں سرخروہو سکتے ہیں‘ شوبزشخصیات

نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ بنی نوح انسان کیلئے مشعل راہ ہے ،قوی خان ، شبیر جان ، فیصل قریشی، نبیل ، ثناء جاوید

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) شوبزشخصیات نے کہا ہے کہ نبی آخری الزمان حضر ت محمد ﷺ کسی خاص کنبہ ،قوم یا ملک کیلئے رحمت بن کر نہیں آئے بلکہ آپ ؐتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ،پیارے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ بنی نوح انسان کیلئے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان ، شبیر جان ، فیصل قریشی، نبیل ، ثناء جاوید،زارا اکبر، سائرہ نسیم نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے امتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہمیں اپنے کردار پر بھی نظر دوڑانی ہو گی کیا ہم اپنے نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ آپ ﷺ یتیموں اور غریبوں کے لئے سہار ا بنے ۔آپ ﷺ کی ذات گرامی سراپا رحمت ہے ۔ اگرہم اپنا احتساب کریں تو کیا ہم آج مسکینوں ، محتاجوں، بیوائوںکی اس طرح مدد کررہے ہیں جس طرح ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے حکم فرمایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کرنہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخروہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :