نائجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے 96 افراد ہلاک،گورنر بچ گئے
تقریب کے وقت رینرز بائبل چرچ کے اندر سینکڑوں لوگ موجود تھے،گورنر نے تحقیقات کا حکم دیدیا
اتوار 11 دسمبر 2016 11:50
ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے اویو میں ایک بشپ کی تقریبِ تقرر کے دوران ایک چرچ کی چھت مہندم ہو جانے سے کم از کم 96 افراد ہلاک ہو گئے ، خدشہ ہے کہ بہت سے لوگ ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب کے وقت رینرز بائبل چرچ کے اندر سینکڑوں لوگ موجود تھے جن میں اکوا ابوم ریاست کے گورنر اوڈوم امانوئل بھی شامل ہیں، جو اس حادثے سے بچ نکلے۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت ابھی زیرِ تعمیر تھی اور معماروں نے اس تقریب سے قبل تیزی سے اس کا کام مکمل کیا تھا۔گورنر امانوئل نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔صدر محمد بخاری نے اس واقعے پر 'گہرے دکھ' کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
بچ جانے والے ایک شخص نے نائجیریا کے ٹیلی ویڑن چینلوں کو بتایاکہ چرچ کی تقریب معمول کی مطابق جاری تھی۔
گورنر کے پہنچنے کے 20 منٹ بعد اچانک چھت عبادت گزاروں پر گر پڑی۔ گورنر کو تیزی سے نکال لیا گیا، لیکن دوسرے اتنے خوش نصیب ثابت نہ ہو سکے۔نائجیریا میں عمارتوں کی چھتیں ڈھے جانا غیرمعمولی بات نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ ناقص تعمیراتی سازوسامان کا استعمال اور عمارتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔2014 میں نائجیریا ہی کے شہر لاگوس میں ایک چرچ کا ہاسٹل گر جانے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.