شدید سردی سے ترکی میں آبشار بھی جم گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ترک علاقے وان میں شدید برفباری اور یخ بستہ سردی سے آبشارِ مرادیہ کا پانی جزوی طور پر جم گیا۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں بڑے زور و شور سے بہتے ہوئے قدرتی حسن کی عکاسی کرنی والی آبشار اب کی بار قدرت کے ایک دوسرے دلفریب منظر کو پیش کر رہی ہے۔علاقے میں درجہ حرارت صبح کے وقت نقطہ انجماد سے 14 سینٹی گریڈ سے بھی کم ہے۔تقریباً 15 میٹر کی بلندی سے گرنے والی آبشار اور ارد گرد کا نظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے، فوٹو گرافی کے شوقین افراد ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے اس علاقے کا رخ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :