فوکو شیما کے تابکاری اثرات امریکہ تک پہنچ گئے

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) جاپان میں 2011 میں پیش آنے والے ہولناک زلزلے اور سونامی سے نقصان پہنچنے والے فوکو شیما جوہری پاور اسٹیشن سے پھیلنے والے تابکاری اثرات امریکی ساحلوں تک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محققین نے اعلان کیا ہے کہ ریاست اوریگون کے خلیج تیلا موک اور گولڈ بیچ کے سمندر سے لیے گئے نمونوں میں "سیزیم 134 " نامی تاباکاری مادوں کا تعین ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ انتہائی کم درجے پر تابکاری اثرات ماحولیات اور انسانوں کے لیے مضر نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :