اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا، ترکی

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) حکومتِ ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہونے پر استنبول کی ایک عدالت نے 2010 میں غزہ جانے والے ترک بحری جہازماوی مرمرا پر حملہ کرنے والے 4 سابق اسرائیلی فوجی کمانڈروں کے خلاف مقدمات خارج کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

بحری جہاز پر دھاوا بولنے سے متاثرہ افراد کی وکیل گولڈن سونماز نیاپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ استنبول کی عدالت نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف سماعت بند کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی منسوخ کردیئے۔

واضح رہے کہ 2010 میں ترکی کے امدادی بحری جہاز ماوی مارمرا پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے سے 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیل اور ترکی کے درمیان رواں برس جون میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے تحت اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف یہ مقدمہ واپس لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :