روہنگیا مسلمانوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) امریکہ سمیت 14 سفارتی مشنز نے میانمر پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدوردی کی امداد کو شورش زدہ صوبے راکین میں جانے کی اجازت دے جہاں پچھلے مہینے فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے اور وہ ادویات اور زندگی کی دیگر ضروریات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں امداد تک بلا روک ٹوک اور مکمل رسائی دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں انسانی ہمدوردی کی سنگین صورت حال کے پیش نظر مدد فراہم کرنے اور امن اور استحکام کے قیام کی خاطر، متاثرہ افراد کے اندر اعتماد بحال کرنے اور امید جگانے کی ضرورت ہے۔تاہم میانمر کی حکومت متعدد موقعوں پر ان علاقوں میں امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر چکی ہے جہاں 80 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں اور 20 ہزار سے زیادہ آبادی کو اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش کی جانب فرار ہونا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

2012 میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو کیمپوں میں اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، جہاں اطلاعات کے مطابق رہنے کی صورت حال نا گفتہ بہ ہے اور نقل و حرکت پر کڑی پابندیاں عائد ہیں۔یہ مشترکہ بیان، آسٹریلیا، بیلجئم ، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، یونان، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پولینڈ، سپین، سویڈن، ترکی اور امریکہ کے نمائندوں کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :