شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت بڑھ رہی ہے، امریکی عہدیدار

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) امریکا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت تو ضرور ہے تاہم یہ کسی مطلوبہ ہدف کو نشانہ نہیں بنا سکتا ہے۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پروائس آف امریکا کو بتایا کہ پیٹاگان کا خیال ہے کہ پیانگ ینگ میزائل پر جوہری ہتھیار نصب کرسکتا ہے تاہم شمالی کوریا نے یہ صلاحیت ابھی حاصل نہیں کی کہ جوہری ہتھیار کا حامل یہ میزائل اپنے مخصوص ہدف کو نشانہ بنا سکے۔

رواں سال مارچ میں ایک اعلیٰ امریکی ایڈمرل نے کہا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ معلوم کر لیا ہو کہ ایک اتنا چھوٹا جوہری ہتھیار کیسے بنایا جا سکتا ہے کہ وہ طویل فاصلے پر مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکے، اگر ایسا ہے تو یہ پیانگ یانگ کو ایسے ہتھیار بنانے کے مقصد کے حصول کے قریب لے جا سکتا ہے جو امریکہ براعظم تک پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیانگ ینگ نے رواں سال دو جوہری تجربات کیے تھے اور 2011 میں کم جونگ اٴْن کے اقتدار سنھالنے کے بعد سے شمالی کوریا نے اس حوالے سے مسلسل پیش رفت کی ہے۔امریکی بحر الکاہل ساحل پر تعینات فوج کی آئی کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن لانزا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حملیکی صورت میں ان کے فوجی اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔