برطانوی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایران کے بارے میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کے بیان کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے منامہ اجلاس میں برطانوی وزیراعظم کے مداخلت پسندانہ بیان کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا - ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر پر یہ واضح کردیا گیاہے کہ برطانوی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور تفرقہ انگیزی پر مبنی ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔