پائلٹوں کی ہڑتال،جرمن ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) جرمن ایئر لائن کو پائلٹوں کے ہڑتال کے نتیجے میں دس کروڑ یورو ، پاکستانی 12ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال کے نتیجے میں کمپنی کو 4ہزار 5 سو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کے نتیجے میں5 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

لفتھانزا کے بیان کے مطابق، پائلٹوں کی ہڑتال سے آسٹرین اور سوئیس ایئر جیسی کمپنیوں کو فائدہ پہنچا ہے جو جرمنی کی پروازوں کے لیے بڑے ہوائی جہاز استعمال کرتی ہیں۔ادھر پائلٹوں کی تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ لفتھانزا کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کے لیے مذاکرات پھر سے شروع کرنے والی ہے اور مذاکرات کے دوران ہڑتال کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔لفتھانزا نے پائلٹوں کی تنخواہوں اور بونس میں ساڑھے 4فی صد کے قریب اضافے کی پیشکش کی ہے جس کا پائلٹوں کی تنطیم جائزہ لے رہی ہے۔ لفتھانزا کو 2014 سے اب تک 15مرتبہ پائلٹوں کی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :