جنوبی بھارت میں طوفان باد و باراں

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) جنوبی بھارت میں شدید بارش اور طوفان کے باعث تقریبا ایک ہزار نو سو سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹوں کے مطابق جنوبی بھارت میں شدید سیلابی بارش اور طوفان میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے کے لئے بھارتی بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم طوفانی ہواؤں ، سیلابی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث ، اب تک انجام پانے والی امدادی کارروائیاں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو پا رہی ہیں۔

جنوبی خلیج بنگال کے علاقے میں شدید طوفان کے باعث ، ہولاک ، نیل اور انڈومان جزیروں میں کشتیوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور طیاروں کی پروازیں روک دی گئی ہیں ۔انڈومان کے ڈپٹی گورنر ادیت پرکاش رائے نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور سمندر میں طغیانی کے سبب سیاحوں کو بچانے کی کارروائیاں روکنا پڑی ہیں- طوفان کے باعث اس جزیرے میں موبائل سروس بھی بند ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :