فلم ففٹی شیڈز ڈارکر کیلئے ٹیلرسوئفٹ اور زیان ملک کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

یہ رومانوی فلم آئندہ سال فروری میں ویلنٹائن ڈے پر سینماگھروں کی زینت بنے گی

اتوار 11 دسمبر 2016 11:10

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ہالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم ففٹی شیدز ڈارکرکیلئے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور زیان ملک کا گانا آئی ڈونٹ وانا لیف فار ایور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

امریکی معروف پاپ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اور پاکستانی نڑاد برطانوی سنگر زیان ملک نے ہالی ووڈ کی نئی آنے والی رومانوی فلم ففٹی شیڈز ڈارکر کیلئے پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگا دیا ہے۔

دونوں گلوکاروں کا گایا ہوا گانا آئی ڈونٹ وانا لیف فارایور ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ہدایتکار جیمز فولی کی یہ فلم دوہزار پندرہ میں ریلیز ہونے والی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا سیکوئیل ہے، اس فلم میں کرسچین گرے اپنے ماضی کی بری یادوں سے پیچھا چھڑاتے نظر آئیں گے۔یہ رومانوی فلم آئندہ سال فروری میں ویلنٹائن ڈے پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :