اسپائیڈر مین ہوم کمنگ کا پہلا ٹریلر ریلیزکردیاگیا

ایکشن ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم 7 جولائی 2017ء کو باکس آفس پر دھوم مچائے گی

اتوار 11 دسمبر 2016 11:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) اسپائیڈر مین ہوم کمنگ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا جو اگلے برس جولائی میں تہلکہ مچائے گی۔

(جاری ہے)

کہانی ہے پیٹر پارکر کی جو نیویارک کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیپیٹر پارکر اسپائیڈر مین کی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی زندگی کا توازن قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر اس کے اندر موجود غیر معمولی خصوصیات رونما ہونے والے واقعات کو کھل کر سامنے لے آتی ہیں-اس سنسنی خیز فلم میں ٹام ہالینڈ اسپائیڈر مین کے روپ میں جلوہ گر ہونگے جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونئیر اور مائیکل کیٹن نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ایکشن ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم 7 جولائی 2017ء کو باکس آفس پر دھوم مچائے گی-

متعلقہ عنوان :