پشاور:ڈی ایس پی ریاض الاسلام پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 11:04

پشاور:ڈی ایس پی ریاض الاسلام پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) ڈی ایس پی ریاض الاسلام پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے مسجد میں ریاض الاسلام کے ساتھ نماز پڑھی۔

(جاری ہے)

حملہ آور ایک تھا جب کہ 2 معاون مسجد کے باہر موجود تھے۔ فائرنگ 9 ایم ایم پستول سے کی گئی ہے۔ریاض الاسلام کے بیٹے نے بھی جوابی فائرنگ کی۔حملہ آور اور دیگر 2معاونین ایک ہی موٹر سائیکل پر فرار ہوئے۔ ریاض الاسلام پر اس سے قبل دو حملے ہوچکے تھے۔

متعلقہ عنوان :