صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

اتوار 11 دسمبر 2016 10:30

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے ایک کار خود کش بم دھماکے میں کم ازکم دو پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ایک چیک پوائنٹ پر کیا گیا۔ حکام کے مطابق صومالیہ میں فعال شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی اِس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :