ترک جنگی طیاروں کی شمالی شام میں کارروائی، چار جنگجو ہلاک

اتوار 11 دسمبر 2016 10:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 39 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ترک فوج نے آج بتایا ہے کہ اس کارروائی میں 4 جنگجو بھی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

انقرہ حکومت شمالی شام میں ترک نواز کرد باغیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ 4 ماہ سے عسکری کارروائی کر رہی ہے تاکہ جہادیوں اور کرد باغیوں کو ترک سرحد سے دور کر دیا جائے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ملکی سپاہی شمالی شام میں واقع الباب نامی شہر کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ شہر داعش کے جنگجوؤں کا اہم گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :