فرانس میں ہنگامی حالت میں اضافے کا مطالبہ

اتوار 11 دسمبر 2016 10:30

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں برس کے دوران مجموعی طور پر 17 دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نی پارلیمان میں یہ اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں اگلے برس15 جولائی تک کی توسیع کر دی جانی چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملکی پارلیمان میں ان کی اس تجویز پر رائے شماری کی جائے گی۔ 13 نومبر 2015 کو پیرس میں ہوئے حملوں کے بعد فرانس بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :