برطانیہ خلیج میں اپنی سکیورٹی ذمہ داریاں پوری کرے گا، بورس جانسن

اتوار 11 دسمبر 2016 10:30

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ اٴْن کا ملک خلیج فارس کے خطے میں اپنی سکیورٹیکمٹمنٹ کو ہر ممکن طریقے سے پورا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سویز کے مشرق میں برطانیہ کی واپسی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بورس جانسن نے خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت ماناما میں سالانہ سکیورٹی فورم کے شرکائ سے خطاب کے دوران کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق اٴْن کا ملک اِس خطے میں گزشتہ دو سو برسوں سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ماناما فورم کے آغاز سے چند روز قبل برطانوی وزیراعظم ٹریزا مًے نے بھی خلیجی ریاستوں کے ساتھ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :