شامی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کیے جائیں، مغربی اقوام

اتوار 11 دسمبر 2016 10:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) شامی تنازعے پر فرانسیسی دارالحکومت میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں شریک مغربی اقوام نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک ایغو نے اجلاس کے بعد کہا کہ شامی تنازعے کے لیے مذاکراتی عمل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار داد 2254 کے دائرے میں شروع کیا جانا چاہیے۔ پیرس کی میٹنگ میں شامی اپوزیشن کے مرکزی نمائندے ریاض حجاب بھی شریک تھے۔ مرکزی اجلاس کے بعد حجاب کے ساتھ مغربی اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ بات چیت بھی کی۔ اس میٹنگ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :