سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال ناکام

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء)پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی بھرتی کی نئی پالیسی سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی ملتان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور کُھلے رہے اور مریضوں کے علاج معالجے کا کام جاری رہا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نشتر ہسپتال میں آئوٹ ڈور کو بند کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس اور انتظامیہ نے یہ کوشش بھی نا کام بنا دی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے چیئرمین حسن چاون نے ’’ اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف پچھلے دو ماہ سے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں اور ہڑتال کی کال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے دی گئی تھی جس کے تحت ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آئوٹ ڈور کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اوراتوار کے روز لاہور میں ہونے والے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا سول ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اختر اور پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر علوی نے ’’ اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں معمول کے مطابق آئوٹ ڈور میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری رہا