ایران میں برطانوی سفیر کی وزارت خارجہ طلبی ،وزیر اعظم تھریسامے کے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں متعین برطانوی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے مداخلت کیخلا ف احتجاج ریکارڈ کرایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم نے خلیجی ممالک کے رہنمائوں کے اجلاس میں کہا تھا کہ وہ خطے میں ملک کے اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرینگی ،ایرانی وزارت خارجہ نے اس بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے۔برطانوی وزیراعظم نے عرب رہنماؤں کو خطے کے معاملات میں تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا۔(ولی)

متعلقہ عنوان :