راولپنڈی فوڈ سٹریٹ میں ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سی6افراد زخمی

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) راولپنڈی فوڈ سٹریٹ میں واقع ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سی6افراد زخمی ہوگئے،سلنڈر کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فوڈ سٹریٹ واقع ڈبل روڈ میں ایک ہوٹل پر گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔گیس سلنڈر کے دھماکے سی6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ہوٹل کا عملہ اور گاہک شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر بینظیر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا ہے۔سلنڈر پھٹنے سے ویک اینڈ پر ہوٹلنگ کرنے آئے ہوئے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور فوڈ سٹریٹ میں بھگڈر مچ گئی۔بچوں اور خواتین نے سلنڈر دھماکے کو بم دھماکہ سمجھتے ہوئے چیخنا شروع کردیا(ولی)

متعلقہ عنوان :