اسلام ہمیں انسانی حقوق کی پاسداری کی تعلیم دیتا ہے، موجودہ حکومت انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے،میں نے ہمیشہ انسانی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور سب کے لئے انصاف کے لئے آواز بلند کی
ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پاکستان اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ انسانی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی اور سب کے لئے انصاف کے لئے آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ امتیاز اور شدت پسندی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہماری حکومت قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے قومی اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ ہم پرامن بقائے باہمی کا ایسا ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں جہاں تمام انسانوں کو برابر کا درجہ حاصل ہو اور ذات، نسل، رنگ، مذہب اور صنف کی بناء پر ان کے ساتھ امتیاز نہ برتا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پاکستان اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہم انسانی حقوق کے حوالے سے کنونشنز پر مناسب طور پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے منصوبے کے تحت نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بااختیار اور اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس طرح ہم نوجوانوں کے لئے ایک ایسا ماحول پیدا کر رہے ہیں جس میں وہ قومی تعمیری عمل کا حصہ بن سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کے لئے ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت پالیسی اور قانونی اصلاحات، انسانی حقوق کی تعلیم، آگاہی، تحقیق و ابلاغ کے ذریعے موجودہ میکنزم میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی انسانی حقوق کے ادارے قائم اور مضبوط بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے بہت سے قانونی اقدامات کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منائے جانے سے اس دن کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.