پولیس کی مہربانیاں جاری، قبریں فروخت کرنے والا گورکن رہا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:20

پولیس کی مہربانیاں جاری، قبریں فروخت کرنے والا گورکن رہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) کراچی میں مردوں کی بے حرمتی کرکے قبریں فروخت کرنے والا گورکن پولیس کی مہر بانی سے ضمانت پر رہا ہو گیاہے، ملزم کا کہنا ہے کہ مجرم وہ لوگ ہیں جو پیسے دے کر قبر بنواتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردوں کو نکال کر قبروں کو 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرنے والے گورکن فیاض عرف کلو کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کو زیردفعہ 297 گرفتار کیا گیا تھا جس میں زیادہ سے زیادہ سزا ایک سال قید ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی درخواست پر اس کی ضمانت منظور کر لی۔ملزم عدالت میں پیشی کے وقت مسلسل پان چباتا رہا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ جرم وہ لوگ کرتے ہیں جو پیسے دے کر پہلے سے موجود قبر کی جگہ قبر بنواتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :