حضرت محمدؐکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے پی ٹی وی 12ربیع الاول کو خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کریگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰؐ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی وژن ۲۱ ربیع الاول کو خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

اس خصوصی نشریات میں پروگرام ’رحمت اللعالمین‘، ’مارننگ ود جگن‘، محفل نعت، مولانا طارق جمیل کے ساتھ روشنی کا سفر، نوائے شہر، کل پاکستان حسنِ قراً ت انٹرنیشنل، نور میں لپٹا ہو ا سخن، ربیع الاول کے حوالے سے بچوں کا خصوصی پروگرام، خواتین کی محفلِ میلاد، راحت فتح علی خان کی قوالی اور دیگر بہت سے اہم پروگرام شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی اور ایم ڈی پی ٹی وی صبا محسن کی رہنمائی میں تیار ہونے والے ان پروگراموں کی نگرانی پی ٹی وی کے ڈائرکٹر پروگرامز آغا ذوالفقارخان خصوصی طور پر کر رہے ہیں۔پی ٹی وی کے ان پروگراموں میں اسلام کا حقیقی تصور ، اتحاد بین المسلمین ، اخوت اور رواداری کو اجاگر کیا جائے گا۔ جن کی روشنی میں ایک پاکستانی سچا مسلمان بن کر دین کے ساتھ ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت کا درس حاصل کر سکے۔