نوجوانوں کوآرگنائز نہیں کیاگیا تو یہ کسی بھی ملک دشمن قوت کا آلہ کار بن جائیں گے، سید مصطفی کمال

ہمیں ہسپتال، پانی، بجلی، پارکس اور سڑکوں کیساتھ وسائل و اختیارات گلی محلے میں عام آدمی کی دسترس میں چاہئیں، یوتھ کنونشن سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے اگر انہیں آرگنائز نہیں کیاگیا تو یہ کسی بھی ملک دشمن قوت کا آلہ کار بن جائیں گے اور ملک کا قیمتی اثاثہ بننے کے بجائے اس کیلئے خطرے کابا عث بنیں گے ، اس وقت پاکستان میں1 کروڑ سے زائد بچے جسمانی اور ذہنی کمزوری کا شکار ہیں ان کے علاج معالجے کیلئے اسپتال اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکول میسر نہیں ہیں ، پاکستان غذائی اعتبار سے ایک خود کفیل ملک ہے لیکن اس ملک میں پیدا ہونے والے بیشتر بچے غذائی قلت کی وجہ سے پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں یا ذہمی و جسمانی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں 3.5لاکھ بچے 7 سال کی عمر کو نہیں پہنچ پاتے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے حیدرآباد میں پی ایس پی کے زیر اہتمام یوتھ کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی ، وائس چیئرمین اشفاق منگی ، سیکریٹری انفارمیشن اور دیگر رہنما موجوتھے ،انہوںنے کہا کہ حیدرآباد جیسا خوبصورت شہر ایک دن میں نہیں اجڑابلکہ اسے منصوبہ بندی کے تحت برباد کیا گیا ہے ،ماضی میں جن شہروں کی مثالیں دی جاتی تھیں اور وہ پاکستان کی ترقی میں و خوشحالی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے انہیں نام نہاد وطن فروشوں نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،ہمارے پاس ہتھیار نہیں ہیں اور نہ ہی ہم زبردستی لوگوں کو اپنی جانب بلا رہے ہیں ،پی ایس پی وقت کے فرعون کے خاتمے کے لئے نہیںبلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے کامیاب اور روشن مستقبل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ،سید مصطفی کمال نے کہا کہ کئی نسلیںاس ملک میں مفاد پرستوں کی جنگ میں کٹ گئیں اور ایک نسل تیار کھڑی ہے ہمیں اس نسل کو بہتر مستقبل کا خواب دکھانا ہے اور اس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مواقع اسی ملک میں پیدا کرنے ہیں تاکہ یہ نسل غیر ممالک جانے کے بجائے اپنے ملک میں رہ کر اپنی صلاحیتیں اس کی تعمیر و ترقی میں صرف کریں ، انہوںنے کہاکہ ہمیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب یہ نسل اپنا پیٹ بھرنے کیلئے روٹی چھینے گی ،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتیں کوئی قابل تعریف قدم نہیں اٹھا رہی ہیں ،پی ایس پی اس ملک کے نوجوانوں کو ایک نئی سوچ دے رہی ہے اور ہم بنیادی انسانی حقوق کا سوال کر رہے ہیں جسے فراہم کرنا حکومت کی آئینی ، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اسکول، ہسپتال، پانی، بجلی، پارکس اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ وسائل و اختیارات گلی محلے میں عام آدمی کی دسترس میں چاہیے ،ہر پاکستانی کو حق و سچ کہنا پڑے گا ورنہ آنے والی نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی،تمام وطن پرست 23 دسمبر پکا قلعہ جلسہ میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ تاریخ رقم کرے گا اور پی ایس پی عوام آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سیکریٹری انفارمیشن پی ایس پی افتخار عالم نے نومنتخب یوتھ ممبران کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :