و زیراعظم نواز شریف 13دسمبر کو دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 13دسمبر سے بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 13دسمبر منگل کو گوادر میںسی پیک منصوبے کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کریں گے سیمینار میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی شرکت کرینگے اسکے بعدشام کو وزیراعظم کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 14دسمبر بدھ کو تربت میں سوراب ہوشال روڈ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :