ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ کا جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سیکیورٹی کے سلسلے میںشہر کا دورہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:00

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سیکیورٹی کے سلسلے میںشہر کا دورہ کیا گیا اور محافل ، ریلی اور جلوس کے منتظمین سے ملا قات کی گئی جبکہ منتظمین کا حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کی جانب سے ایس پی ہیڈ کواٹر سرفراز ورک کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی 12روزہ محا فل میلاد اور مر کزی جلوس و جشن عید میلاد النبی ﷺکے دیگر جلوسوں اور ریلیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کی گئیں اور تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اگلے حکم تک پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ سختی سے کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں 11ربیع الاول کی رات نکالے جانے والی ریلیوں، مشعل بردار جلوس و 12 ربیع الاول کے مر کزی پروگراموں کی سیکیورٹی کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکارو پولیس کمانڈوز اور 500 رضا کار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

10سے زائد خفیہ کیمروں کے ذریعے مر کزی جلوس کی مسلسل مانیٹر نگ کی جائیگی ۔ہوٹلز ، گیسٹ ہاؤسز اور مسافر خانوں کی سر پرائز چیکنگ اور کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ مر کزی جلوس کی گزرگاہ کے دونوں سائیڈ کی گلیوں کو سیل کیا جائے گا جبکہ 45 سے زائد بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوز اور رینجرز اہلکاروں تعینات ہوں گے۔

اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کی مو بائیل پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی سختی سے چیک کیا جا رہا ہے اور بس اڈوں ریلوے اسٹیشن کی کڑی نگرانی بھی جاری ہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہا ئی الرٹ ہے۔حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا نے کے لئے حیدرآباد شہر کو 11 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے سیکٹر 01 :پھلیلی بازار تانگہ اسٹینڈ سے میمن ہسپتال۔

سیکٹر 02 میمن ہسپتال سے مارکیٹ چوک۔ سیکٹر 03:مارکیٹ چوک سے سینٹ میری چوک۔سیکٹر 04 سینٹ میری چوک سے چھو ٹی گھٹی۔سیکٹر 05 چھو ٹی گھٹی سے کوہ نو ر چوک۔سیکٹر 06 : کوہ نو ر چوک،حیدر چوک، سلطان ہو ٹل تا گرو نگر چوک۔سیکٹر 07حیدر چوک تا سینٹ میری ۔سیکٹر 08 گرو نگر تا پھلیلی ۔سیکٹر 09تھانہ اے، بی سیکشن۔ سیکٹر10 حسین آباد۔ سیکٹر 11 حالی روڈ ہیں۔اس سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حیدر چوک ، ا للہ چوک ہیرہ آباد ، گرونگر چوک، لطیف آباد 7/8 چوک ، اور ایس ایس پی آفس میں پولیس کمانڈوز اینٹی ٹیررسٹ فورس کے 05 خصوصی ریسکیو یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں جو کسی بھی ایمر جنسی میں فوری ایکشن لینے کے لئے موجود ہیں جو اگلے حکم تک موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :