فیصل آباد،میئر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے امیدواروں کیخلاف ریٹرننگ افسر کو اعتراضات جمع کرا دئیے گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن) نے فیصل آباد سے میئر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے امیدواروں کے خلاف ریٹرننگ افسر کو اعتراضات جمع کرا دئیے گئے،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے گروپ سے تعلق رکھنے والے میونسپل کارپوریشن کے امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد نواز کے بھائی عبدالرزاق ملک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ہے اور اشتہاری بھی ہے جبکہ رانا ثناء اللہ گروپ کے ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے خلاف اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن پولیس میں مقدمہ درج ہے اس لئے ان دونوں کو نااہل قرار دیا جائے۔

ریٹرننگ افسر طارق خان نیازی نے اس سلسلہ میں 11دسمبر اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے میئر کے امیدوار عبدالرزاق ملک ڈپٹی میئر کے امیدوار شیخ محمد یوسف کے بارے میں متعلقہ اداروں سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار قاسم فاروق کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ضلع کونسل کے امیدوار خان بہادر ڈوگر نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم فاروق کے مقابلے میں ان کے چچا اور پی ٹی آئی کے خالد کاکا یونین کونسل145کے چیئرمین منتخب ہوئے اور قاسم فاروق شکست کھا گئے ۔

بعد ازاں ایک جھگڑے کے نتیجہ جیں قاسم فاروق نے خالد کاکا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا اور اس مقدمہ میں صلح کے نتیجہ میں خالد کاکا یونین کونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے بعد ازاں قاسم فاروق اسی یونین کونسل بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے،خان بہادر ڈوگر نے ریٹرننگ افسر راحت بشیر گورایا کے روبرو جو اعتراض کی درخواست دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ خالد کاکا جو یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا تھا جب تک ضلع کونسل فیصل آباد کا کوئی چیئرمین منتخب ہی نہ ہوا ہو تو اس کا استعفیٰ کون منظور کرسکتا ہے لہٰذا وہ اب بھی یونین کونسل145کے چیئرمین ہیں اور قاسم فاروق منتخب نمائندہ نہ ہیں لہٰذا ان کے کاغذات مسترد کئے جائیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قاسم فاروق مسلم لیگ(ن) فیصل آباد کے ضلعی صدر اور ممبر قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے صاحبزادے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے میئرکے امیدوار ذوالفقار احمد شیخ کے کاغذات مسترد کردئیے ہیں کیونکہ ذوالفقار احمد شیخ نے میئر کے ساتھ ساتھ ڈپٹی میئر کیلئے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔ذوالفقار احمد شیخ کا تعلق وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر کی کے والد سابق ایم این اے چوہدری شیر علی گروپ سے ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :