بھارت ہمارا اذلی دشمن ، پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور ہے، رحمان ملک

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا اذلی دشمن ہے وہ پاکستان کا کبھی دوست نہیں بن سکتا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور ہے، اس لیے بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ناکام رہے ہیں،لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے تھا کہ بھارت کی پاکستان دہشتگردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں عدم استحکام اور کراچی کی بدامنی میں بھارت براہ راست ملوث ہے، اس حوالے سے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان بھارت کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہاہے ۔(وقار)

متعلقہ عنوان :