Live Updates

پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی تیاریاں کر رہی ہے، تحریک کی قیادت آصف علی زرداری کرینگے،لطیف کھوسہ

پانامہ لیکس معاملہ کو ہر حالت میں منطقی انجام تک پہنچائینگے،عمران خان کیساتھ بھی اتحاد ہو سکتا ہے، تاہم یہ ان پر منحصر ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سپریم کورٹ کے سنئیر ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی تیاریاں کر رہی ہے، تحریک کی قیادت آصف علی زرداری کرینگے، پانامہ لیکس سے متعلق معاملہ کو ہر حالت میں منطقی انجام تک پہنچائینگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کیس میں عدالت نے وزیراعظم کے وکیل سی3نکات کی وضاحت مانگی تھی ، وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کا خطاب سیاسی تھا، انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی تذلیل کی گئی کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کے پارلیمنٹ میں خطاب کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے ۔

قوم اور جمہوریت کی تذلیل ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس معاملے کو منطقی انجام تک لے جائے گی، اس معاملے میں پیپلزپارٹی کو سڑکوں پر یا عدالتوں میںآنا پڑ ا آخری دم تک لڑینگے اور ان سے قوم کی ایک ایک پائی کا حساب لینگے، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہماری ذات کا نہیں یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے اسکے لئے تمام جماعتوں کو بھی متحد کرنا ہوگا، عمران خان کیساتھ بھی اتحاد ہو سکتا ہے، تاہم یہ ان پر منحصر ہے۔ وقار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات