آصف زرداری کی پشاور میں پولیس آفیسر ریاض اسلام کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کی مذمت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:43

آصف  زرداری کی پشاور میں پولیس آفیسر  ریاض اسلام کی قاتلانہ حملے میں ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں پولیس آفیسر ریاض اسلام کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کی واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں پولیس آفیسر ریاض اسلام کے قتل کی مذمت کی ہے اور ان کے زخمی بیٹے کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ وقار)