وزیر خزازنہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات

اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ میں شمولیت کے حکومت پاکستان کے اقدام کو سراہا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ میں شمولیت کے حکومت پاکستان کے اقدام کی تعریف کی ہے جس سے پاکستان کے وقار میں بہتری آئے گی۔ سردار مسعود خان نے وزیر خزازنہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یہاں ہفتہ کو ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے پیدا کردہ ماحول کی بدولت عالمی سطح پر حکومت کی مائیکرو اکنامک استحکام کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے تشخص میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تعاون اور معاونت کی فراہمی پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے وزیرخزانہ کے ساتھ آزاد کشمیر حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات اور بجٹ کی تیاری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت ریاست کے مالی مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کے کھلے دل کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ان مسائل کاادراک ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے آزاد کے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ایجنڈے کیلئے بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا ہے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھے گی۔ وزیر خزانہ نے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں شمولیت کے لئے اپنے حالیہ دورہ فرانس کی تفصیلات سے بھی صدر آزاد جموں و کشمیر کا آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی آگاہ کیا کہ حکومت انسداد رشوت ستانی کنونش (او ای سی ڈی) پر دستخط کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور آزاد جموں و کشمیر کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :