چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے آئندہ عدالتی ہفتہ کیلئے 2پانچ رکنی لارجر بنچ اور معمول کے 6بنچ تشکیل دے دیئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس انور ظہیر جمالی نے منگل 13دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئی 2پانچ رکنی لارجر بنچ اور معمول کے 6بنچ تشکیل دے دیئے ہیں، بنچ اول چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن ،بنچ دوئم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر ، بنچ سوئم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سردارطارق مسعود ،بنچ چہارم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز خان، بنچ پنجم جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک،بنچ ششم جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :