گاہکوچ میں گیس سلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی ، مشتعل افراد کا احتجاج ، مرکزی شاہراہ بلاک کردی

انتظامیہ کے خلاف نعرے،( آج) پورے شہر میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:21

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) گاہکوچ میں گیس کی دکان میں آتشزدگی ،سلنڈرپھٹنے سے دھماکہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، فائر برگیڈ کی گاڑی خراب مشتعل افراد نے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا، انتظامیہ کے خلاف نعرے،( آج) پورے گاہکوچ شہر میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان ،ایک ہفتہ میں اتشزدگی کا دوسرا واقعہ مگر فائر برگیڈ کی گاڑی تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہوسکی جائے وقوعہ سے فائر برگیڈ کے دفتر تک صرف ایک پچاس میٹرکا فاصلہ تھا فائر برگیڈ کا ڈرائیور اگ بجھانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے یہ واقعہ ہفتہ کے فائر برگیڈ کے دفتر سے پچاس میٹرکے فاصلے پر موجود گیس کی دکان میں پیش ایا دکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچھائی جبکہ دکان میں موجود ایک شخص جس کا نام محمد بتایا جاتا ہے اگ کی لپٹ میں اگیا اور جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اگ بجھانے میں مصروف ہوگئی اور کوئی دو گھنٹے بعد اگ پر قابو پایا گیا اس موقع پر مشتعل افراد نے گلگت چترال روڈ کو بھی بلاک کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل حبیب بنک میں اگ لگ گئی تو اس وقت بھی فائر برگیڈ کی گاڑی خراب تھی اج پھر یہ صورت حال ہے ہماری شرافت کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے اس دوران صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا بھی وہاں پہنچ گئے جس پر وہاں موجود افراد نے شدید احتجاج کیا فدا خان فدا نے کہا کہ زمہ دران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر مظاہرین روڈ سے ہٹ گئے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا