بھارتی سکول کا مسلمان خاتون ٹیچر سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ، ٹیچر کا مطالبہ ماننے سے انکار،استعفیٰ دیدیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:21

بھارتی سکول کا مسلمان خاتون ٹیچر سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ، ٹیچر کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) بھارت میں سکول انتظامیہ نے مسلمان خاتون ٹیچر کو برقعہ پہننے سے روک دیا جس پر سبینہ خان نے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ایک سکول میں انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کو قعہ پہننے سے روک دیا تاہم خاتون ٹیچر نے سکول انتظامیہ کا مطالبہ ماننے کی بجائے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ نے سبینہ خان کا استعفاتاحال منظورنہیں کیا ہے اس حوالے سے انتظامیہ اگلے ہفتے کوئی بھی فیصلہ کرے گی ۔سبینہ خان کا کہنا ہے کہ حجاب کے معاملے پرسمجھوتا نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :