تحریک انصاف کاپاناما لیکس کیس کی سماعت اگلے سال تک ملتوی ہونے کے بعد عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ

جلسوں میں پاناما کیس کے حوالے سے فلم بھی ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:15

تحریک انصاف کاپاناما لیکس کیس کی سماعت اگلے سال تک ملتوی ہونے کے بعد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس کی سماعت اگلے سال تک ملتوی ہونے کے بعد عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جلسوں میں پاناما کیس کے حوالے سے فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے رواں ماہ پاناما لیکس کے حوالے سے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان نے رواں ماہ جلسے کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاناما کیس پر دوبارہ سماعت شروع ہونے تک جلسے جاری رہیں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پاناما لیکس پر بنائی گئی فلم کی ریلیز کی بھی منظوری دے دی ہے ، یہ فلم جلسوں اور سوشل میڈیا پر چلائی جائے گی۔ادھر جلسوں کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد نے کہا کہ کیونکہ ابھی پاناما لیکس کی سماعت جنوری میں ہوگی اور اس دوران وقت کافی ہے اس لیے ہم نے عوام کے پاس جا کر انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔