فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مئیر کے نامزد امیدوار ملک رزاق دہشتگردی کے مقدمے میں اشتہاری نکلے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:15

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مئیر کے نامزد امیدوار ملک رزاق دہشتگردی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مئیر کے نامزد امیدوار ملک رزاق دہشتگردی کے مقدمے میں اشتہاری نکلے۔ ملک رزاق کا تعلق رانا ثناء اللہ گروپ سے ہے جبکہ نامزد ڈپٹی مئیرز میں سے عبدالغفورسبزی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ شیخ یوسف ایف اے اور امین بٹ مڈل پاس ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مئیر شپ کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے نامزد رانا ثناء اللہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عبدالرزاق مقامی ایم پی اے ملک نواز کے بڑے بھائی ہیں جوکہ فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مئیر کیلئے 40 سالہ شیخ یوسف جن کا نام شیرعلی گروپ کی طرف سے مئیرشپ کے لیے دیا گیا تھا لیکن انہیں اس شرط پر ڈپٹی مئیر کا امیدوار بنا دیا گیا کہ وہ شیرعلی گروپ میں نہیں رہیں گے۔ ان کی تعلیمی قابلیت ایف اے ہے اور ایم پی اے کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔شیخ یوسف پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں۔ دوسرے مڈل پاس ڈپٹی مئیر عبدالغفور ہیں۔ ان کا فروٹ مارکیٹ میں کاروبار ہے۔ مدینہ ٹائون سے نائب ناظم رہ چکے ہیں۔ نامزد ڈپٹی مئیر امین بٹ مڈل پاس ہیں اور گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سے چئیرمین کا الیکشن جیت چکے ہیں اور اس سے قبل ڈپٹی مئیر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :