سانحہ حویلیاں کی تحقیقات‘ فرانسیسی ٹیم کی (کل)پاکستان آمد متوقع

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:15

سانحہ حویلیاں کی تحقیقات‘ فرانسیسی ٹیم کی (کل)پاکستان آمد متوقع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) سانحہ حویلیاں کی تحقیقات کے لئے فرانس کی ٹیم کی کل) اتوار کوپاکستان آمد متوقع ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹی وی رپورٹ کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی جب کہ تحقیقات میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ لگ سکتے۔دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا جہاں اسے ڈی کوڈ کیا جائے گا۔