پی آئی اے کا طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ جہاز استعمال کرے گی۔ جبکہ اس وقت A-310 ائیربس جہاز استعمال کیے جارہے ہیں، ذرائع سٹیشن منیجر

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:15

پی آئی اے کا طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ ..
اسلام ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)پی آئی اے نے طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع اسیٹشن منیجر سہیل محمود کے مطابق پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ جہاز استعمال کرے گی۔ جبکہ اس وقت A-310 ائیربس جہاز استعمال کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے ایک یا دو پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا ارداہ رکھتی تھی جبکہ اب اچانک تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ جہاز استعمال کرنے کا فصیلہ کیاگیاہے۔جبکہ اس وقت پی آئی اے کے پاس کل 777 بوئنگ طیارے ہیں۔ واضح رہے کہ تین دسمبر سے ہرہفتے کی شام 5بجے کراچی سے بیجنگ کیلئے ایک نئی پرواز شروع کی گء تھی۔جس کے بعد ہفتے میں چار پروازیں بیجنگ آتی ہیں۔ اسٹشین منیجر سہیل محمود کے مطابق نئی پرواز شروع کرنے کا مقصد سی پیک کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ نہ صرف کاروباری افراد پاکستان آجارہے ہیں، بلکہ پاکستانی سٹوڈنٹ بھی کافی تعداد میں چائنا آرہے ہیں جس کی وجہ سے فلائیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے