پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا امریکہ میں کامیاب آپریشن

آئی سی یو میں ریکوری کے بعد کمرے میں منتقل کر دیا جائیگا‘ طبیعت کی مکمل بحالی پر ہسپتال سے فارغ کر دیا جائیگا‘ ہسپتال ذرائع

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:15

پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا امریکہ میں کامیاب آپریشن
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف جو ان دنوں امریکہ میں زیر علاج ہیںکی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کامیاب رہا ہے، اب ان کی حالت بہتر ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک مقیم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کافی عرصے سے کمر کی درد کی شکایت تھی ، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے ایک ہسپتال میں سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کر دیا گیا، آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا جائے گا۔ڈکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب ہوا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ان کی حالت کافی بہتر رہی‘ آئی سی یو میں ریکوری کے بعد انہیں کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا ، طبیعت کی مکمل بحالی پر جلد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :