بھارت پاکستان کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے اسے منظر عام پر لانا چاہیے ، پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے لابنگ کرنا ہوگی ، آصف زرداری جلد پاکستان آرہے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:14

بھارت پاکستان کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے اسے منظر عام پر لانا چاہیے ، پاکستان ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے اسے منظر عام پر لانا چاہیے ، پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے لابنگ کرنا ہوگی ، آصف علی زرداری جلد پاکستان آرہے ہیں ۔وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات مان لیں تو ان کے حق میں بہتر ہو گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان میں داعش موجود ہے ۔انہون نے کہا کہ حویلیاں طیارے حادثے پر افسوس ہے ، اے ٹی آر پرواز کو طیارے کے لئے کلیئر قرار نہیں دیا گیا تھا پھر بھی طیارے کو کیوں پروازکی اجازت دی گئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے اسے منظر عام پر لانا چاہیے ، پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے لابنگ کرنا ہوگی ، آصف علی زرداری جلد پاکستان آرہے ہیں ۔