فاٹا اصلاحات کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) فاٹا اصلاحات کا معاملہ بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ،وزارت سیفران نے اس حوالے سے سمری بجھوائی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام شریک ہوں گے تاہم اجلاس کے ایجنڈے میں فاٹا اصلاحات کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ آیا فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے یا وہاں انتخابات کرائے جائیں ۔ اس حوالے سے وزارت سیفران نے سمری بجھوائی تھی کہ اس معاملے کو بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے جس کے بعد اسے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا جس کے بعد اس پر غور وخوص کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :